اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر تجدید کے کام کا آغار کر دیا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہاکہ میڈیا کے چند حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابی فہرستوں کی تجدید ( UPDATION ) کا کام کرے گا اور اس کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان اور انعقاد ممکن ھوگا۔ یہ خبر درست نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس کی وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ کمیشن نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر تجدید ( UPDATION ) کے کام کا آغاز کردیا ہے اور یہ دونوں کام ساتھ ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔