جوہانسبرگ (شِنہوا) چین افریقہ کے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جس میں بین الافریقی تجارت کو مضبوط اور مربوط کرنا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور مختلف کاروباروں میں ویلیو چینز کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
چین افریقہ رہنماء مکالمے کے بعد جاری ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افریقہ کثیر الجہتی کو مضبوط بنانے کے حامی گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو متعارف کرانے پر چین کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ چین اور افریقہ کی ترقی سے دنیا میں امن و ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور افریقی ممالک کی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے ساتھ چین ۔ افریقہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو ہم آہنگ کرنا جاری رکھیں گے تاکہ چین ۔ افریقہ تعاون کو بلند سطح تک لے جایا جاسکے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین ۔افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی) پر فورم کی ادارہ سازی مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی سالمیت، خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقراررکھنے میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں افریقی ممالک سے تعاون کیا اور افریقہ نے ایک چین اصول پر اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق چین اور افریقہ نے براعظم افریقہ میں سلامتی کے مسائل اور خطرات سے نمٹنے میں ایک مضبوط اصولی فریم ورک کے طور پر افریقی امن اور سلامتی کے ڈھانچے کی اہمیت کا ذکر کیا۔اعلامیہ کے مطابق چین نے روس ۔ یوکرین تنازع ختم کرنے میں افریقی رہنماؤں کے تعمیری اور تخلیقی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق اعتماد سازی کے لیے بات چیت اور رابطے بڑھانے اور متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات کا سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیتے ہیں۔