کراچی( بیورو رپورٹ)سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف اس قوم کے لیے موت کے فرشتے سے کم نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سندھ کے سابق گورنرعمران اسماعیل نے لکھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کاروں کی غلامی کا قرض عوام اتاررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر روز عوام پر کسی طریقے سے عذاب نازل کیا جاتا ہے، عوام میں اب بھی انہیں برداشت کرنے کی سقط موجود ہے؟شہباز شریف اس قوم کے لیے موت کے فرشتے سے کم نہیں ہیں۔