اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جے یوآئی کے وفد کے لئے خصوصی طو رپر حلوہ منگوایا گیا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اگلے عام انتخابات سمیت انتخابی حلقہ بندیوں اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کےلئے بلائے جانے والے اجلاسوں کے دوران جے یوآئی کے وفد جس میں کئی جید علمائے کرام شامل تھے کی تواضع حلوہ سے کی گئی اور ان کےلئے خصوصی طور پر حلوہ منگوایا گیا۔