اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں امپورٹڈ حکومت تین ماہ میں 80فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں امپورٹڈ حکومت تین ماہ میں 80فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کا دیا ہوا 5 روپے فی یونٹ بجلی ریلیف اس ماہ سے امپورٹڈ حکومت نے ختم کر دیا۔حماد اظہر نے کہاکہ اس کے علاوہ امپورٹڈ حکومت اگلے تین ماہ میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 7.91 روپے فی یونٹ بڑھانے کا اعلان کر چکی ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ فیول کاسٹ اڈجسٹمنٹ اور ٹیکس اس کے علاوہ ہیں،مفتاح صاحب نے بجلی کا یونٹ 12روپے فی یونٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ حماد اظہر نے کہاکہ اب بجلی کا بنیادی ٹیرف ہی 13 روپے سے بڑھانے چلی ہے،بجلی کی قیمت بڑھانے کی وجہ نون لیگ کے امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے بجلی گھر اور اْن کی بڑھتی کیپیسٹی کی ادائیگیاں ہیں۔