اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بھارت کا نئی دہلی و اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کے لیے سعد وڑائچ پاکستان کے نئے ناظم الامور ہوں گے جبکہ بھارتی ناظم الامور سریش کمار کی جگہ گیتا سریواستوا اسلام آباد آئیں گی۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں اعزاز احمد خان کی جگہ سعد وڑائچ ناظم الامور کا عہدہ سنبھالیں گے۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے متعلقہ سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔