جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کےصدر شی جن پھنگ نے اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے برکس ممالک کے درمیان کاروباری اور مالیاتی تعاون کووسعت دینےکی غرض سےکوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔
بدھ کوجوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی بدستور متزلزل ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چیلنجز اور بھی زیادہ سنگین ہیں جو پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ ترقی تمام ممالک کا ایک ناقابل تنسیخ حق ہے جو چند ملکوں کا استحقاق نہیں ہے۔