اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دی گئی،تین رکنی کمیشن کے سربراہ سابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ ہوں گے،سابق آئی جی ڈاکٹر نعمان خان، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ چھٹہ بھی کمیشن میں شامل ہیں۔
جاری ٹی او آر کے مطابق کمیشن شیری مزاری کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کرے گا، کمیشن غیر جانبدارانہ انکوائری سے گرفتاری میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا جائزہ لے گا۔ ٹی او آر کے مطابق کمیشن چار جولائی تک اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجے گا، اسلام آباد انتظامیہ کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔