بٹگرام (نمائندہ خصوصی)بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چئیر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بٹگرام میں چیئر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 8 افراد سوار تھے۔