اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے نئے پلان پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی، گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضہ میں 4 سو ارب سے زائد کی کمی ہو گی،پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم ہو کر 12 سو ارب رہ جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ا?ئی ایم ایف سے بات کریں گی، آئندہ ماہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف باقاعدہ اقتصادی جائزہ مذاکرات شروع کریں گے۔