اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے کے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔فرخ حبیب کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہاکہ الیکشن کمیشن میں فرخ حبیب نے مالی گوشوارے 2022-23 کی تفصیلات جمع کرادی ہے ،الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 18 ارکان کو آخری موقع دے دیا ۔الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے کے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔