اسلام آباد /دبئی( نیٹ نیوز) وفاقی وزیر صحت عبد القادرپٹیل نے کہاہے کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے وفد کے ہمراہ شاہی خاندان کے رکن حمد بن دلموک المختوم کی خصوصی دعوت پرمتحدہ عرب امارات (دبئی) کا دورہ کیا،وفد میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی اور ڈی جی ہیلتھ شامل تھے۔ دورہ کے دور ان ایک جلاس بھی طلب کیا گیاجس کا بنیادی مقصد باہمی سودمند منصوبوں پر تعاون کے امکانات کی راہیں تلاش کرنا تھا۔
وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان صحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں کے متعلق بریف کیا۔وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں صحت کے موجودہ پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا۔وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ افتخار شلوانی نے صحت کے شعبے میں میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیجیٹلائزیشن کی صورتحال اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ڈی جی ہیلتھ نے صحت کے نظام کی تازہ ترین صورت حال اور مجوزہ شعبوں کی مزید مضبوطی کیلئے مجموعی جائزہ پیش کیا۔