اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا،لکھے گئے خطوط میں ملاقاتوں کے ذریعے عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات چیت کی جائے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا،، سیاسی جماعتوں کی قیادت کے نام خط لکھ دیا جس میں انہیں ملاقات کی دعوت دی،، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے نام بھی خط لکھا جس میں کہا گیا کہ وہ خود یا اپنا نمائندہ چوبیس اگست کو دن دو بجے بھیجیں،، مولانا فضل الرحمان کو بھی چوبیس اگست کی شام تین بجے ملاقات کی دعوت دی گئی،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر مسلم لیگ کو پچیس اگست کو دن گیارہ بجے مدعو کرلیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کوخط لکھ کر پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتیس اگست کو شام تین بجے ملاقات پر بلالیا،،ان ملاقاتوں اور مشاورت کے عمل میں حلقہ بندیاں، انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت کی جائے گی جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بھی مشاورت ہوگی۔