اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سرکاری مراعات لینے سے انکار کر دیا ۔ گوہر اعجاز کے مطابق میں نے رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کرنے کا پختہ عہد کیا، اپنے دور میں کوئی تنخواہ، معاوضہ، سرکاری سہولت یا مراعات قبول نہیں کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ ہر خدمت کے لیے اٹھنے والے اخراجات کو خود پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوں ۔ نگران وزیر صنعت و پیدار نے کہاکہمیرا مقصد بغیر کسی ذاتی مالی فائدے کے قوم کی ترقی اور ڈیویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔