کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے صاحبزادے اور دیگر رشتہ داروں سے اظہاد تعزیت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کنور نوید جمیل پارلیمانی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں انہیں کمال حاصل تھا ، سندھ اسمبلی میں ان کی قراردادیں اور توجہ دلاو¿ نوٹس اس کا ثبوت ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بطور ضلع ناظم حیدرآباد بھی ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا بہت مشکل سے پر ہوگا ۔