اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، نواز شریف میرے لیڈر ہیں اور میں ا±ن کا کارکن ہوں، مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی کال آگئی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال ہوگیا، یہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی تھی۔ا±نہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا۔ سیاست میں ضد سے نہیں، معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ ا±نہوں نے کہا کہ 16ماہ دن رات محنت کی کہ عوامی بھلائی کے لیے کچھ کر سکوں۔شہباز شریف نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں اتحاد ممکن ہے، وزیر اعظم ہاو¿س کے تمام اخرجات خود اپنی جیب سے ادا کیے۔ مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا لیکن بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا، مجھے کھانے میں دال روٹی بہت پسند ہے اور کھانا پکانا بالکل نہیں آتا۔ ا±نہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے سوئمنگ کا شوق ہے، ڈاکٹروں نے بھی یہی تجویز کیا ہے۔