کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ڈیرہ مرادجمالی کے علاقہ شرقی سائیڈ وارڈنمبر8میں 18اگست کی شب ایک ناگہانی حادثہ گھرکے اندرپیش آیا جس میں کرنٹ لگنے سے 5قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرنٹ لگنے کا یہ ناگہانی حادثہ ایک گھرکے اندرپیش آیا ہے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے کر فوری طورپر ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیااور چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر کو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ جلد جائے وقوعہ پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔