کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ حکومت نے جاتے جاتے گنے کی سرکاری قیمت 425 روپے فی من مقرر کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سندھ کے سابق مشیر زراعت نے گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت کے خاتمے کے کئی روز بعد گنے کی سرکاری قیمت 425روپے فی من مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر ملز مالکان 15 نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ سندھ کابینہ پہلے ہی گنے کی قیمت کے تعین کی منظور دے چکے ہے۔