اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں سے متعلق پلان ترتیب دیدیا ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن شمال سے حلقہ بندیاں شروع کرے گا ، مردم ش±ماری کے مطابق پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ چھتر لاکھ سے زائد ہے ،پنجاب کی قومی اسمبلی کی عام 141 نشستیں ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ،مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی ابادی ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زائد ہے ،بلوچستان کی قومی اسمبلی کی عام 16 نشستیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ پچیس ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ،مردم ش±ماری کے مطابق کے پی کے کی چار کروڑ سے زائد ابادی ہے ،کے پی کے کی قومی اسمبلی کی عام 45 نشستیں ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی کے میں قومی اسمبلی کا حلقہ اٹھ لاکھ، اٹھاسی ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم ش±ماری کے مطابق سندھ کی آبادی پانچ کروڑ چھپن لاکھ سے زائد ہے ،سندھ کی قومی اسمبلی کی عام 61 نشستیں ہیں ،سندھ میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ گیارہ ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ سے زائد ہے،اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی عام 3 نشستیں ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا حلقہ سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا ۔