اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناﺅ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں، نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تناﺅ کی صورتحال ختم کرے، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناﺅ کی صورتحال میں کمی آئے گی، نگران حکومت بطور جذبہ خیرسگالی گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیش رفت ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی 180سے زائد کیسز میں جکڑے ہوئے ہیں،وکلا کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہی؟۔