بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین نے گوادر میں چینی انجینیئرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 13 گست کوچینی انجینئرزکے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔وانگ وینبن نے کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری،کمپنیاں اور ادارے چوکس رہیں۔