اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا ، ضمانت میں7 ستمبر تک توسیع جبکہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈیوٹی جج محمد سہیل نے چیئرمین تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی کیخلاف درج 6 مقدمات کی سماعت کی ۔جج کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ چیرمین تحریک انصاف چند مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، جج محمد سہیل نے ریمارکس دئیے کہ بشریٰ بی بی کوشاملِ تفتیش ہونے کا آخری موقع دیاجارہاہے تفتیشی افسرکوہدایت کی جاتی ہے کہ بشریٰ بی بی کوشامل تفتیش کریں سرکاری وکیل نے بتایاکہ چیرمین پی ٹی آئی کی احتساب عدالت اورانسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانتین خارج ہوچکی،عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ، وکیل سلمان صفدرنے چیرمین پی ٹی آئی کوعدالت پیش کرنے کی استدعا کی ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔