اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم جلد کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزارت قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے نام بھی نگراں وزرائ کے طور پر لئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل کچھ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلطان الانہ نگراں وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں۔