اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطر ہ نہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے ،مایوسی نہ پھیلائےں لوگوں کو امید دیں، ہم پاکستان کے آئندہ حالات سے متعلق پر امید ہیں یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطر ہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پوٹیشنل ہے ، ہمارے ملک میں اللہ سب کچھ دیا ہوا ہے ، ہم پاکستان کو بہت آگے دیکھ ررہے ہیں ، اچھے کی امید ہے اچھا ہی ہوگا، ہم کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔