اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انوارا لحق کی بطور نگراں وزیراعظم کی تقرری کی بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاو¿س سے اپنا ذاتی سامان لے گئے۔شہباز شریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاوس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو (آج) اتوار کو وزیراعظم ہاو¿س میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔