سکھر(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ احمد نے کہاہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی ، جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلے گا الیکشن کب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پردیاگیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔