اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ زیادتی، چوری، ڈکیتی، اغواءاور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاوں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں۔ 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاوں میں کمی کی منظوری دی۔