شکارپور (نمائندہ خصوصی)شکارپور میں کچے کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق شکارپور میں کچے کے علاقے مرزا پور میں جونیجو اور کلھوڑو قبائل کے درمیان تصادم ہوا، فائرنگ سے دونوں قبائل کے 7 افراد ہلاک 3 زخمی ہوئے، دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری رہا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں رمضان کلھوڑو، برکت کلھوڑو، جان محمد کلھوڑو، وحید کلھوڑو، نظیر کلھوڑو اور مجید جونیجو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ڈاڈا جونیجو، وحید جونیجو اور حسین بخش جونیجو شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں قبائل میں کشیدگی بڑھنے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیااور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔