کو ئٹہ(نمائندہ خصوصی )
کو ئٹہ کے علا قے جوائنٹ روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے
ایس ایس پی آپر یشن ذوہب محسن نے میڈیا کو بتایا کہ دستی بم حملہ قومی پر چم فروخت کرنے والے اسٹال کے قریب ہوا جس کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر کو ئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ایس ایس پی آپر یشن نے دھماکے کے بعد جا ئے وقعہ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے دھماکے سے متعلق بریفنگ لی میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ایس ایس پی آپر یشن نے بتایا کہ حملہ آروں اور پو لیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے یوم آزادی کی مناسبت سے سیکورٹی الرٹ ہے اور شہر میںسادہ کپڑوں میں ملبوس پو لیس اہلکار سر ویلنس کر رہے ہیں