اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلا سے کہا ہے کہ مجھے جیل سے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتا۔زرائع کے مطابق
سابق وزیرِاعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیل میں رہنے پر پریشان اور ناخوش ہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا سے ملاقات میں کہا کہ انہیں جیل سے باہر نکالیں، وہ جیل میں نہیں رہنا چاہتے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی مختلف وڈیوز جعلی ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں بتایا ہے کہ اگر ساری زندگی بھی جیل میں گزارنی پڑی تو گزار لیں گے لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔