اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کے افتتاح کردہ منصوبوں میں پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع اور بحالی کا سنگِ بنیاد، راولپنڈی رنگ روڈ کا سنگِ بنیاد اور اسلام آباد ایکسپریس وے انٹرچینج کا افتتاح سر فہرست ہیں ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان منصوبوں کی برق رفتار پیشرفت میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے ٹریفک کی شدت میں کمی، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں روزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی،