کراچی(بیورو رپورٹ ) اے پی ایم ایل نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ افضال صدیقی نے کہاہے کہ پرویز مشرف کی صحت کے پیش نظر انہیں پاکستان لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
افضال صدیقی نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اپنے چک شہزاد فارم ہاﺅس میں رہیں گے تو امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے جس کی ہمیں امید بھی ہے اور دعا بھی کر رہے ہیں لیکن جہاں تک ان کی صحت کا تعلق ہے تواس وقت زیادہ ٹھیک نہیں ہیں انہیں دعاﺅں کی ضرورت ہے۔