لاہور( نمائندہ خصوصی)۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔ایک اور بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق جس طرح سے معاملات کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں، خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں، یہ بات بہت حوصلہ افزا ءہے۔ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جزبہ دونوں لازم ہیں۔