کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر)مقبول باقراور ممتازعلی شاہ کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے سندھ حکومت سے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مزید ایک نام مانگ لیا ہے۔سندھ حکومت کے تینوں ناموں پر پی پی قیادت حتمی فیصلہ کرے گی، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے۔رعنا انصار اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعلی کے نام پیش کریں گی، وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے 4 روز کے اندر نگران وزیر اعلی کے تقرر کا اعلان کرے گا۔