کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی اسمبلی سے منظور دو بلوں کی توثیق کردی ہے۔ گورنرسندھ نے صارفین کے تحفظ کے بل کی توثیق کردی ہے، سندھ اسمبلی نے یہ بل 12جولائی 2023ءکو منظور کیا تھا، بل میں صارفین کے تحفظ کے حوالہ سے قانون سازی کی گئی تھی ۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گٹکااور مین پوری پر پابندی کے بل کی بھی توثیق کردی ہے۔ سندھ اسمبلی نے یہ بل 17جولائی 2023ءکو منظور کیا تھا، بل کے تحت گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور ذخیرہ کی ممانعت ہوگی