اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایوان بالا نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کر لیا ،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی ترامیم مسترد کردی گئی۔اتوار کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان انٹرنیشنل کارپوریشن کنورشن ترمیمی بل2023 پیش کیا چیرمین سینیٹ نے اراکین کی رائے کے بعد بل کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی ترامیم کو مسترد کردیا اور کثرت رائے کی بنیاد پر بل کو منظور کر لیا وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے زکواة اینڈ عشر ترمیمی بل 2023پیش کیا چیرمین سینیٹ نے کثرت رائے کی بنیاد پر بل منظور کر لیا۔