اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 110 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کورنگی اور ملیر سمیت کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، منصوبوں پر 18 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ 18 ارب 80 کروڑ روپے سے کورنگی اور ملیر سمیت کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کراچی منصوبے کے لیے 16 ارب 70 کروڑ روپے قرض دے گا۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سطح پر زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام ا?باد کو بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آو¿ٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں ماحولیات اور دیہی ترقی کے منصوبے بھی ایکنک اجلاس میں منظور کیے گئے۔