اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سینیٹ اجلاس ،پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے مقررہ مدت میں انتخابات کے معاملے پر اپنے گہرے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر پوزیشن فوری طور پر واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اتوار کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ مردم شماری کے حوالے سے جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اس پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد محسوس ہورہا ہے کہ 90روز کے اندر انتخابات نہ ہوسکیں انہوںنے کہاکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اپنی چپ کا روزہ توڑنا چاہیے مردم شماری کا فیصلہ آگیا ہے الیکشن کمیشن کو فی الفور سامنے آنا چاہیے کہ ان کو حلقہ بندیوں کےلئے کم سے کم کتنا وقت چاہیے الیکشن کمیشن کو 90روز میں حلقہ بندیوں کو کام مکمل کرنا چاہیے تاکہ آئین کی خلاف ورزی نہ ہو اس موقع پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وقت پر انتخابات کرائے انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں بنانا ضروری ہوجاتی ہیں انہوںنے کہاکہ اس میں حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں ہے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے بیان دینا چاہیے کہ ان کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگاانہوں نے کہاکہ انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہیے انہوںنے کہاکہ اگر عدالتی فیصلوں کے اوپر بائیکاٹ کیا جائے تو یہ غلط بات ہے انہوں نے کہاکہ آئین اور الیکشن ایکٹ کے مطابق تمام اراکین پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے جمع کرنے ہوتے ہیں اس میں شفافیت ہونی چاہیے۔\