اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگاپیر 7 آگست کو ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے ،اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق بزنس کو نمٹایا جائے گا ،یہ موجودہ قومی اسمبلی کا آخری سیشن ہے جو ہاو¿س بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اسمبلی کی مدت ختم ہو نے تک کے لیے جاری رہے گا ،قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران ہونے والے اجلاسوں میں بڑی تعداد میں بل منظور کیے جا رہے ہیں جس پر اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔