لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے نوابشاہ میں فی الفور ہنگامی اقدامات کرنے کی درخواست کی ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ سکھر اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کر دیا گیا ہے ۔زخمیوںکو ہسپتالوں میں پہنچانے اور بہترین طبی امداد کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔