اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم کو 10 کمیشن اراکین کے تقرر کے لیے 30 ناموں پر مشتمل 10 پینل بھیجے گئے تھے۔ شہباز شریف نے جن 10 افراد کی بطور کمیشن رکن منظوری دی ان میں داود انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین، اللّٰہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو، بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللّٰہ کاکر، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فرید احمد خان شامل ہیں۔ سابق چیف سیکرٹری کے پی کے شکیل درانی، سابق وفاقی سیکرٹری اخلاق احمد تارڑ، شکارپور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد شاہ، رن گروپ کے بانی حیدر امین، سابق وفاقی سیکرٹری شعیب میر میمن اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد مسعود گوندل کے نام کی بھی منظوری دی گئی ۔وزیر اعظم کو جو پینل بھیجے گئے اس کے مطابق پہلے پینل میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر وسیم قاضی، پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عمر شریف اور اللّٰہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو شامل تھیں۔