اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی ، شیئرنگ ہولڈنگ سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی ، شیئرنگ ہولڈنگ سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے پی آئی اے کو سیاسی مقاصد کیلئے مزموم منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا، اب اس کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ پی آئی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جا رہا ہے ہم نے بے نظیر ایمپلائمنٹ سکیم بنائی تھی جس میں ورکرز کو شیئر ہولڈر بنایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی کے معاملے پر ملک کی رسوائی ہوئی، پی آئی اے کے ملازمین کو تحفظ دیا جائے۔