اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پہنچایا گیا۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ محترمہ عنبرین جان نے وزیراعظم کی طرف سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ چینی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کیا۔ چینی حکام نے وزیراعظم کی جانب سے تحائف پر شکریہ ادا کیا اور جوابی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔