کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ میں نگراں وزیراعلی کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں علیحدہ علیحدہ ناموں پر غور کررہی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سابق بیورو کریٹ یونس ڈاگھا کا نام تجویز کردیا۔رواں ماہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، جس کے بعد نگراں حکومتیں 3 ماہ میں عام انتخابات کا انعقاد کریں گی۔