اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف کے لیگل ایڈوائزر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر سابق وزیراعظم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا سے گفتگو میں عمیر نیازی نے کہاکہ سابق وزیراعظم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، پولیس کو وارنٹ گرفتاری موصول نہیں ہوئے۔عمیر نیازی نے کہاکہ پولیس نے عدالتی فیصلے کی کوئی کاپی نہیں دکھائی۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔