خیرپور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے آگے جاسکتا ہے، نگران حکومت کاکام الیکشن کرانا ہے مگرکچھ اور بھی کرے گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو۔منظور وسان نے کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) ٹوٹ چکی، بچےہوئے لوگ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ہوں گے۔