کراچی (نمائندہ خصوصی) ایم کیوایم نے نگراں وزیراعظم کیلئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے، ذرائع نے بتایا ایم کیوایم نگراں وزیراعظم کیلئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور کررہی ہے.خالدمقبول نے کہا کہ ملکی صورتحال میں گورنرسندھ نے جوکام کیے اس کی نظیرنہیں ملتی، شخصیت اور کام کی بات کی جائے تو کامران ٹیسوری سے بہتر نام نہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کامران ٹیسوری کانام دینے سے ہمیں سندھ میں نقصان ہوگا، وفاق اورملک کیلئے قربانی اورنقصان بھی برداشت کرنے کوتیارہیں۔