کویت سٹی (نمائندہ خصوصی)کویت کی وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ ملک میں شدید ترین گرمی کے سبب بجلی اور پانی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزارت توانائی کے باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ زیادہ درجہ حرارت ہے جو کہ شہروں کے اندر 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ذرائع نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو دنوں کے دوران پانی کی طلب کی شرح پیداوار کی شرح سے تقریبا 19 ملین امپیریل گیلن تک بڑھ گئی ہے، ذرائع نے وضاحت کی کہ طلب کی شرح 518 ملین گیلن ہے جبکہ پیداوار کی شرح 499 ملین گیلن تک ہے۔دوسری جانب ماہر موسمیات فہد العتیبی نے توقع ظاہر کی کہ ۔العتیبی نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ مشروبات اور سیال اشیا کا استعمال کریں تاکہ پسینے کی صورت میں نکلنے والی نمکیات کی تلافی ہوسکے۔