حکومت سندھ نے 10 جدید ترین ریسکیو 1122 ایمبولینسیں شہید بینظیر آباد کے عوام کے لیے عطیہ کردیں۔محکمہ صحت کے ذریعے 10 ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے اس تحفے نے ضلع کو27 واں ضلع بنادیا ہے جو کہ سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے 30 اضلاع میں سروس کے دائرے میں ہے۔اس سلسلے میں ایچ ایم خوجہ آڈیٹوریم، سرکند روڈ میں منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تھیں۔ تقریب میں کمشنر نواب شاہ عباس بلوچ نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے شہید بینظیر آباد میں ان جدید ترین ایمبولینسز کی موجودگی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کو محکمہ صحت کے ذریعے مفت خدمات فراہم کرنا حکومت سندھ کے صوبے کے ہر ضلع اور کونے میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام اور سہولیات کو بڑھانے کے عزم کا حقیقی ثبوت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز بریگیڈئیر طارق قادر لاکھیر نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت سندھ بھر میں عوام کی بھلائی کے لیے بلا تفریق خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ریسکیو 1122 کی توسیع دنیا میں سب سے زیادہ جدید خدمات میں سے ایک ہے۔ سندھ کے شہری اس سروس پر فخر کر سکتے ہیں، جو 24 گھنٹے کسی بھی ماحول، علاقے اور کسی بھی بحران میں دستیاب ہے۔
بریگیڈیئر طارق کا کہنا تھا کہ ” ادارہ کے انتہائی تربیت یافتہ عملے کو انسائیڈ گرومنگ اینڈ ٹریننگ رجیم کی طرف سے مناسب تربیت دی جاتی ہے”۔