لاڑکانہ (. رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ پریس کلب میں یوم استحصال کشمیر کے عنوان سے پریس کلب کے صدر غلام مرتضیٰ کلہوڑو کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر غلام مرتضیٰ کلہوڑو نے کہا کہ ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کا شروع دن سے ہی یہ واضح موقف رہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ظلم اور بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، گزشتہ 75 سالوں سے کشمیریوں کو ہراساں کرکے قید میں رکھ کر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ قابض بھارتی فوج اپنے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کے کہنے پر کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے کر ظلم اور بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، لاڑکانہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نوید لاڑک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں کے ساتھ بھارتی فوج کا ظلم و بربریت کئی سالوں سے جاری ہے، ہم متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں اور کرتے ہیں۔ اقوام عالم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکیں، سینئر صحافی ڈاکٹر بدر شیخ نے کہا کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، دنیا میں 55 سے زائد مسلم ممالک ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیری کو آزادی نہیں ملی نہیں، کشمیریوں کو ہندوستان سے آزادی دلوانے کے لیے مسلم ممالک کو آواز بلند کرنی چاہیے، پریس کلب کے خزانچی عبدالقادر جاگیرانی نے کہا کہ نریندر مودی ایک انتہا پسند ذہنیت کا حامل شخص ہے، جو نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کی آزادی اظہار پر ظلم کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل نہیں کر رہی لہٰذا اقوام متحدہ اس معاملے کا نوٹس لے اور کشمیر میں جاری مظالم بند کرے، آرٹ کونسل آف پاکستان کے سابق صدر انجینئر جاوید شیخ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق بھی چھین لیے گئے اور 30 سے 40 کشمیری رہنماؤں کو جیلوں میں رکھا گیا تاکہ وہ احتجاج نہ کر سکیں، اس مسئلے پر عالمی دنیا کو آواز اٹھائے تاکہ کشمیری بھی سکھ کا سانس لے سکیں، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پریس فوٹوگرافرز اینڈ کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر ندیم اختر سومرو، یوسف شیخ اور دیگر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان حالات کے باوجود بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن وہ دن دور نہیں کہ کشمیری بھائی ظالم بھارتی فوج اور وہاں کی انتہا پسند حکومت سے نجات حاصل کر لیں گے، اس موقع پر سینئر صحافی منیر احمد سومرو، حفیظ منگی، خان راجہ مگسی، محمد ادریس بلوچ، راجہ گاڈھی، نادر مائری، وسیم بھٹو، محسن گل پٹھان، نوید سومرو، جاوید جنجھوٹہ، حمید بھٹو، علی گل ڈیٹھو، مومن کنگو، الطاف کھاوڑ، ذیشان کوکر اور دیگر بھی موجود تھے، سیمینار کے اختتام پر کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرکے خصوصی دعا بھی کی گئی۔